بجلی بل عوام کےلئے موت کے پروانے بن چکے: سردار شیر باز خاں

بھوئے آصل(نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات میں معمولی ریلیف دیکر قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے بل موت کے پروانے بن چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نواب ابن نواب صاحبزادہ سردار شیر باز خاں قصوریہ نے کوٹ رادھاکشن کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہنا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر کے بجلی کی قیمتوں اضافہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گی۔ غریب لوگ اپنے اثاثے فروخت کرکے ادائیگیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن