جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)جمعیت اہلحدیث کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا کہ ہر ریاست کی معیشت اس کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ دنیا کے متعدد ملک معاشی استحکام کیلئے نیاایڈونچرکررہے ہیں، پاکستان بھی اپنے روشن مستقبل اورمعاشی انقلاب کیلئے نیا راستہ تلاش کرے دنیا میں ہونیوالی کسی بھی تبدیلی سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی پاکستان اوربھارت کیلئے امریکا سمیت مقتدر قوتوں کی ترجیحات کافرق واضح ہو گیا۔
پاکستان اپنے روشن مستقبل کیلئے نیا راستہ تلاش کرے: حافظ عبدالطیف
Oct 06, 2023