مسائل کا حل قرآن وسنت کے نفاذ میں مضمر ہے:راشد نسیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہا ہے کہ امت کے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نفاذ میں مضمر ہے، نبی کریمؓ کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے معاشرہ انارکی وبدامنی کا شکار ہے کسی کی بھی جان ومال اور عزت آبرو محفوظ نہیں ہے، ماہ ربیع الاول ایک بابرکت نبی مہربان کی آمد کا مہینہ ہے،ہر عاشق رسول کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ خود اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی اور اس کے پیغام کو عام کرکے دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرے، ہمارا ایمان ہے کہ آپ آخری نبی ہیں جو بھی اب نبوت کا دعویٰ کرے گاوہ مکار،جھوٹا اور خائن ہے، اللہ کی بندگی محمد کی اطاعت اور انسانوں کی خدمت ہی دراصل قرآن کریم کی پوری دعوت کا نچوڑ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی واپڈا ٹاﺅن کے زےر اہتمام صالحہ اسلامک سنٹر مےں” سےرت مصطفےٰ کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے کےا ، قبل ازیں کانفرنس سے ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا ، حاجی منشا مغل، مےاں ثاقب غفور ، بلا ل قدرت بٹ، حاجی فیض الحق قریشی، ڈاکٹر علامہ محمد منےر کھوکھر نے بھی خطاب کےا ۔

ای پیپر دی نیشن