بچوں کومعاشی اورجنسی استحصال سے بچاناہم سب کا فریضہ ہے:تبانہ سجاد

Oct 06, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ایڈوائزر (جنرل) چیف صوبائی کمشنر برائے اطفال محتسب پنجاب محترمہ تبانہ سجاد نصیر نے ڈی ایچ او آفس گوجرانوالہ کے ہال میں چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے سہارابچوں کی دیکھ بھال اور انہیں کسی بھی قسم کے معاشی یا جنسی استحصال سے بچانا ہم سب کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ بچوں کے لئے محفوظ ماحول سے ہی صحتمند، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کے خواب کی تعبیر ممکن ہے۔چائلڈ لیبر اور بچوں سے بھیک منگوانا پاکستان میں عام ہوتا جا رہاہے۔ چائلڈ لیبر میں انڈسٹریل چائلڈ لیبر اور گھریلو چائلڈ لیبر کے ساتھ ساتھ زرعی چائلڈ لیبر بھی شامل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،کنسلٹنٹ محتسب آر او گوجرانوالہ فضل عباس،ایڈوائزر آراو محتسب مہر طاہر نواز خاں اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص سکندری،ڈائریکٹر لیبر شان احمد،سوشل ویلفیئر آفیسرز محمد عالم،عمر رفیق،سیکرٹری ہلال احمر بلال عنایت،انسپکٹر پولیس ارشد علی،ڈی او سپیشل ایجوکیشن اسد اللہ،ارم شبیر، محمد خرم،ناصر حسین اورفراز احمد و دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں