نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ٹیچرز ڈے کے موقع پر انجمن اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام السید مارکی میں ''میرے محسن تجھے سلام'' کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، جس سے سابق قومی کرکٹر سعید انور، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر، غلام یٰسین قادری مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان، رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان، محافظ عقیدہ ختم نبوت عرفان محمود برق، شیخ الطاف حسین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، شبیر احمد بھٹی صدر بار تحصیل بار ، اقبال صدیق سدھو، خالد مسعود چشتی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار، محسن اور ہمارا افتخار ہیں ان کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج پاتی ہیں تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری بھی ہے ،استاد طالب علم کو جو کچھ سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے ۔