حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر فیصل گلزار ضلع بھر میں جرائم کی روک تھا م اور سٹریٹ کرائم میں کمی کےلئے متحرک ہوگئے،محافظ اسکواڈ کے جوانوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں،موٹر سائیکل حوالگی تقریب کا انعقاد ڈی پی او آفس میں کیا گیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے افرادکے علاوہ اےس پی انوےسٹی گےشن فاروق احمد بھٹہ، ڈی اےس پی صدر رانا جمےل قےصر ، ڈی اےس پی ٹرےفک ناصر چےمہ، انچارج سی پی اےل سی رانا خالد محمودنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ حافظ آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سٹریٹ کرائم میں کمی اور جرائم کی روک تھام کے لئے موثر گشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔محافظ اسکواڈ کے جوانوں کو جدیدسہولیات سے آراستہ موٹر سائیکلیں تقسیم کی جا رہی ہیں تا کہ شہری ایریا میں موثر گشت سے موٹر سائیکل چوری، سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام میں مدد ملے۔تقریب کے اختتام پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سٹی ایریا میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
حافظ آباد:ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر فیصل گلزار جرائم کی روک تھا م کےلئے متحرک
Oct 06, 2023