پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن عوام کی خدمت ہے :راحیلہ اسلم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ کی سٹی صدر راحیلہ اسلم نے جناح روڈ پر خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21اکتوبر کو قائد میاں محمد نواز شریف کی آمد کے موقع پر گوجرانوالہ سے خواتین کی بڑی تعداد استقبال کریگی،پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن عوام کی خدمت ہے ،میاں نواز شریف ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا نشان ہیں، نوازشریف واحد لیڈر ہیں جو ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں،اس وقت ملک پاکستان کو میاں نواز شریف کی اشد ضرورت ہے ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری طوبیٰ جاوید اورحمیرااسلم نے کہا کہ خواتین کے لیے چیف آرگنائزر مریم نواز کا کردار ایک روشن مثال ہے ۔

ای پیپر دی نیشن