شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں سیف فوڈ سٹی کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس، اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر ایڈمن افسر ڈی سی افس سید اظہر عباس گیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید اور متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر نے سیمینار میں میاں نذیر احمد اور عثمان جلیس کوبریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پروجیکٹ کو سراہا۔اور کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند خوراک انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔