نواز شریف کی وطن واپسی سے خوشحالی کا سفر شروع ہو گا : امجد لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءسابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملکی سلامتی عوام اور ملک کی خوشحالی کیلئے ایسے منصوبے دیئے جس سے پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوا مگر بدقسمتی سے نواز شریف کیخلاف سازش کرکے ایک جھوٹے مقدمے میں انہیں اقتدار سے الگ کیا گیا نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کی خوشحالی کا سفر شروع ہو گا ان خیالات کا ااظہار انہوں نے پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر رفاقت علی ، منور اقبال ،ملک پرویز اقبال ،شفاعت علی چوہان ،عرفان اسلام ،میاں عرفان ،ٹیٹو ورک اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...