شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و پی پی 140 کے امیدوار چودھری منیر قمر واہگہ نے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک کی رہائشگاہ پر کاشف گیلانی ، پیر ریاض احمد،محمد علی ،مجاہد علی بیتہ، ذوالفقار علی جھپی سمیت کارکنان کے ہمراہ آنحضور کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا ۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ان رہنماﺅں نے کہا کہ میلاد مصطفی منانا اللہ کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول کی علامت ہے، نظام مصطفی کا نفاذ تمام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔