لاہور (لیڈی رپورٹر)اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کی زیر قیادت آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم سے وائس چانسلر سیکرٹیریٹ تک واک میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی طالبات ور سوسائٹیز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔شرکاءسے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا نے کہا کہ اساتذہ کی تکریم کرنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔