لاہور ( خصوصی نامہ نگار )ضلع مستونگ میں عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خود کش حملے اور اس میں 55افراد کی شہادت اور 200افراد کے زخمی ہونے اور حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف جمعیت علماءپاکستان آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی۔ جے یو پی کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،قاری محمد زوار بہادر ، پیر سید صفدر شاہ گیلانی ،ڈاکٹر جاوید اعوان ،حافظ نصیر احمد نورانی ،محمد ایوب مغل ،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی،مفتی تصدق حسین ،مفتی جمیل رضوی ،مولانا سلیم اعوان کے علاوہ چاروں صوبوں میں قومی و صوبائی رہنما اور خطباءو علماءخطبات جمعتہ المبارک میں عید میلاد النبی کے جلوس پر دہشت گردی کی شدید مذمت کریں گے۔
سانحہ مستونگ:جمعیت علماءپاکستان آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی
Oct 06, 2023