خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران،لاہورکے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کانفرنس

لاہور(خصوصی نامہ نگار) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے اہتمام ” اتحاد امت مسلمہ میں علما و مشائخ کا کردار“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ سید علی رضا نقوی ، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پروفیسر سید محمود غزنوی ، سربراہ تحریک وحدت اسلامی پاکستان ،صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیرسید محمد حبیب عرفانی نے حضور اکرم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران مہران موحدفر نے عید میلاد النبی کے موقع پر بلوچستان میں دہشتگردی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا اسلامی اور غیر اسلامی ممالک اپنے دینی و آئینی احکامات کے مطابق دہشت گردی کےخلاف جنگ اور ادیان الٰہی کے مقدسات کی توہین کی روک تھام میں اہم ذمہ داری رکھتے ہیں۔ ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور جعفر روناس نے کہا مسلمانوں کا اتحاد قرآن کا ایک متعین فریضہ ہے ۔مسلمانوں کے اتحاد کو جس طرح کا بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن