لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میچز کا دباو¿ کسی بھی ٹیم پر بہت زیادہ ہوتا ہے، ہمارا ورلڈ کپ سکواڈ 2019 کے ایونٹ سے ملتا جلتا ہے۔ ہمارا باﺅلنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے۔ بابر اور رضوان زبردست کھلاڑی ہیں باقی کھلاڑی بھی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ زبردست ہوتا ہے۔ نیدرلینڈز کےخلاف ٹیم کا اعلان ٹاس پر ہی کرینگے‘فائنل الیون تیار ہے۔ پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہوچکے ہیں‘ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرینگے۔پاکستان بھارت سیاسی معاملات پر وہ گفتگو نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ بھارتی فینز بابر، رضوان اور شاہین کو زیادہ نہیں دیکھ پاتے، آپ نے دیکھا کہ بھارتی فینز پاکستانی ٹیم کا کس طرح سے استقبال کر رہے ہیں۔