کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور 100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47400پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،4 یوم میں 100 انڈیکس 1219 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 51ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور 67.04 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اوسر بروکریج ہاﺅسز کی ٹیلی کام ،توانائی ،سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47100، 47200، 47300 اور 47400 پوائنٹس کی حدیں عبور کر گیا۔گذشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس میں 372.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47079.83پوائنٹس سے بڑھ کر47452.38پوائنٹس ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 4یوم میں 100انڈیکس 1219پوائنٹس بڑھ گیا
Oct 06, 2023