لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عالمی یوم اساتذہ پر اپنے پیغام و اظہار جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں بصد تعظیم تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں“۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ علم سے حاصل ہونے والا پہلا شعور احترام اساتذہ کو لازم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد بادشاہ نہیں مگر بادشاہ گر ہوتے ہیں۔ ان کا پڑھایا سبق زندگی کا سبق ہوتا ہے۔ ” آپ کی تعلیم و تربیت سے معاشرے تہذیب سے آشنا ہوتے ہیں، قومیں بنتی ہیں۔اقوام کی ترقی و کامیابی کا ہر راستہ اساتذہ کی محنت کے نتیجے میں ملتا ہے“۔ باوقار اقوام اساتذہ کی عزت و تکریم کو بلندترین مقام دیتی ہیں۔ دریں اثناءمحمد علی رندھاوا نے این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ کا اچانک دورہ کے دوران آئی ٹی لیب، فزکس کلاس، میتھ کلاس اور سٹاف روم کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہور نے طلباکے ساتھ ملکر ورلڈ ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے اساتذہ کیلئے تعریفی کلمات کہے۔