تجاوزات کےخلاف آپریشن ،25شیڈز ،50 تھڑے ، 4 تندور ہیوی مشینری سے مسمار

 لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور کا شیر پاو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن ،25شیڈز ،50 تھرے اور چار تندور ہیوی مشینری سے مسمار ،70ریڑھیاں اورکاونٹرز قبضے میں لے لیا گیا۔ 10 دکانداروں کےخلاف ایف آئی آر درج جبکہ 6ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور جمع کروا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کی ہدایت پر شیر پاو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیاگیا۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ یوسف اور زونل افیسر ریگولیشن سہیل اشرف گوندل نے کی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریگولیشن انچارج محمد عامر سمیت اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ یوسف تجاوزات کے خلاف اپریشن بازار کے دونوں سائیٹ پر کیا گیاہے۔پکے تجاوزات میں شیڈ ،تھرے اور تندور ہیوی مشینری سے مسمار کئے گئے۔زونل آفیسر ریگولیشن گلبرگ سہیل اشر ف گوندل کانے بتایا کہ 6 ٹرک سامان میں ریڑھیاں ،ٹھیلے ،کاونٹرز و دیگر سامان قبضے میں لیا گیاہے جبکہ 10 دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں استغاثہ جمع کروا دیا گیاہے ۔ضبط شدہ سامان سرکاری سٹور پر جمع کروا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن