کارفورپاکستان نے کامیابی کے 14 سال مکمل،جشن ،کیک کاٹا

لاہور(کامرس رپورٹر) ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے 14 سال مکمل ہونے پر جشن کا آغاز کردیا۔ سالگرہ کے حوالے سے جاری خصوصی ڈسکاو¿نٹ آفرز 25 اکتوبر تک دستیاب رہیں گی۔ یہ آفرز کارفورکے قابل قدر صارفین کے اعتماد اور وفاداری کو خراج تحسین ہیں جو ترقی کے اس شاندار سفر کاایک لازمی حصہ ہیں۔ سالگرہ کے جشن کا آغاز ایک خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا،جس کے مہمانِ خصوصی معروف کرکٹر شاہد آفریدی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سپورٹس ڈرنک کے برانڈکو بھی لانچ کیا جو خصوصی طور پر کارفور سٹورز پر دستیاب ہے۔ ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفورپاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے کہاکہ”ہم نے پاکستان میں اپنے 14 سال کے سفرکے دوران غیر معمولی ترقی کی ہے اور خریداری کیلئے آنےوالے لاکھوں افراد کو مستقل اور مطمئن صارفین میں تبدیل کیا ہے۔ کارفور،پاکستان میں صارفین کو معیاری قیمت اور انتخاب فراہم کرنے میں سرگرم ہے اور ہمیں اپنی سالگرہ کی مہم کے ذریعے اس روایت کو جاری رکھنے پر فخر ہے۔“ شاہد آفریدی نے کارفور کی سالگرہ کی تقریبات کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ”پاکستان میں کارفورکے 14 سال مکمل ہونے کے اس خاص موقع پرمنعقدہ تقریب کا حصہ بننا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ مہنگائی کے باوجود کارفوراپنے صارفین کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں خصوصی ڈسکاو¿نٹ پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔“ 

ای پیپر دی نیشن