لاہور(کلچرل رپورٹر) صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمرا آرٹ گیلری میں جاری نجی کالج کے نوجوان آرٹسٹوں کی نمائش دیکھی۔ نوجوان آرٹسٹوں نے سیکرٹری اطلاعا ت وثقافت کوا پنے کام سے متعلق آگاہ کیا۔ علی نواز ملک نے نوجوانوں کے کام کو سراہا۔ ہمارے نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ڈی جی پی آر روبینہ افضل اور ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز نے اس موقع پر اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراءآرٹ کی پرموشن کا مثالی ادارہ ہے۔ اس پلیٹ فارم سے نوجوان کے کام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ دور حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر ہی قدم بقدم دنیا کے ساتھ چلا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں میں جدت، ندرت اور مہارت دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوئی۔نوجوان اثاثہ ہیں، ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔
الحمراءآرٹ کی پرموشن کا مثالی ادارہ ،نوجوان ملک کا نام روشن کررہے ہیں:علی نواز ملک
Oct 06, 2023