مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید، عسکریت پسندوں سے جھڑپیں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمال مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب شوفہ قصبے کے قریب دو فلسطینیوں کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا جب انہوں نے ایک اسرائیلی گاڑی پر فائرنگ کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک خودکار ہتھیار کی تصویر شائع کی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے فلسطینیوں کے پاس سے قبضے میں لیا گیا ۔فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ طولکرم کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک آباد کار کو نشانہ بنانے والے حملے میں دو فلسطینی مارے گئے تھے۔گولانی پٹرولنگ فوج نے فلسطینیوں کی کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی۔ گرفتاری کی کوشش کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی مارے گئے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے طولکرم کے گاں شوفہ کے داخلی دروازے پر گولی چلنے کی آواز سنی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز آئی جس میں فوجیوں کو فلسطینیوں پر گولیاں چلاتے دیکھا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان طولکرم شہر اور اس کے کیمپ میں گزشتہ روز علی الصبح مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب کیمپ سے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن