ڈی آئی خان: انتہائی مطلوب دہشت گرد ہیبت خان ہلاک، سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ڈی آئی خان+ بونیر+ سوات (آئی این پی+ این این آئی+ نامہ نگار) خیبر پی کے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ہیبت خان کو ہلاک کر دیا۔ کے پی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارا جانے والا دہشت گرد انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کو دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سی ٹی ڈی نے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سوات پولیس اور فورسزکے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے سوات میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس سٹیشن مینگورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس اور لاءاینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک کامیاب آپریشن کرکے قادر آباد میں دہشتگردی میں استعمال ہونے والے زمین بوس ایک عدد خودکش جیکٹ، دس عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد راکٹ لانچر، تین عدد راکٹ لانچر گولے، گیارہ عدد راکٹ لانچر بوسٹر، 440 عدد کارتوس ایک پیٹی، 71 عدد ڈیٹونیٹر (نان الیکٹرک)، 8 عدد ٹیسٹ لائٹ وائر، تین عدد راکٹ لانچر ہیڈ (خالی خول)، ایک عدد رائفل سنیپر، تقریباً 500 عدد بال بیرنگ برآمد کر لئے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے سیاح بلا خوف و جھجک سوات کا رخ کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...