اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فاز عیسی نے جوڈیشل کمیشنز کے ملک بھر میں28 ممبران کوخطوط لکھ دیے ہیں۔ذراع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز سے متعلق چیف جسٹس پاکستان نے خطوط لکھے ہیں، خطوط تمام جوڈیشل کمیشنز کے ممبران کو لکھے گئے ہیں جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے 28 خطوط لکھے ہیں۔ذراع کے مطابق تمام جوڈیشل کمیشنز سے تجاویز آنے کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوگا۔سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ کل 17 ججز میں سے 2 کی نشستیں خالی ہیں۔
سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر چیف جسٹس نے28 ممبران کوخطوط لکھ دیئے
Oct 06, 2023