فیض آباد دھرنا کیس: متحدہ کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست واپس لینے کی استدعا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت عظمیٰ میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جبکہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن