آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے ن لیگ، پی ٹی آئی، پی پی تمام جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

مظفر آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے دیا اور بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کر دیئے۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں قانون کے مطابق رجسٹرڈ نہیں ہیں لہذا انہیں یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو نوٹس جاری کریں۔ اپنے فیصلے میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آئندہ غیر قانونی رجسٹریشن نہ کی جائے کیونکہ آزاد کشمیر کے قانون میں عبوری رجسٹریشن کا کوئی تصور موجود نہیں۔ الیکشن کمشن آئین کے بغیر کسی سیاسی جمات کو رجسٹریشن نہیں دے سکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...