حکومت کا نیب ترامیم کیس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو(نیب)ترامیم کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک دائر کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کیخاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کی آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس پر فیصلہ دے دیا تھا۔ اکثریتی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کردیے اور انہیں احتساب عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا، نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن