اسلام آباد (وقائع نگار) "عالمی یوم اساتذہ" کے موقع پر آفاق اور ایس او ایس فانڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں آرٹ کے مقابلے اور نمائش کا اہتمام کیا گیا،جس میں سکولوں کے طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آرٹ اور پینٹنگز کے ذریعے معاشرے میں استاد کی اہمیت اور کردار کو اجاگر کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا،افتتاح راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے کیا، ثاقب رفیق نے کہا کہ معاشرے اور قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کا کلیدی کردار ہے، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اورکہا کہ ہر فرد کی طرح میری کامیابیوں کے پیچھے بھی میرے اساتذہ کی محنت ہے، آپ اپنے اساتذہ کا احترام کریں، انہوں ارباب اختیار سے بھی مطالبہ کیا، اساتذہ کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر سہولیات دی جائے، اور جن سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے،اختتامی تقریب سے آفاق کے ریجنل ہیڈ نمیر حسن مدنی، ایس او ایس فانڈیشن سے نشاط فاطمہ، عبدالسلام، ڈاکٹر خالدعظیم اور احسن حامد نے بھی خطاب کیا ۔
اساتذہ کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر سہولیات دی جائے،ڈاکٹر کلیم امام
Oct 06, 2023