ڈینگی کا پھیلاؤ مزید تیز

Oct 06, 2023 | 15:13

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5149 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2022 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 69 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1443 مریض رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں گزشتہ روز 39 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔علی جان خان  سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 594 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 230 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 240 مریض رپورٹ ہوئے۔علی جان خان  سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 4 اور اٹک میں 3 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور ، مظفرگڑھ، گجرات، اوکاڑہ، اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 138 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 55 مریض زیر علاج ہیں ۔علی جان خان  سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں