پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے۔افغان کمشنریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18افغانی خاندان کے 9 ٹرک طورخم گزرگاہ پہنچے۔واپس جانے والے افغانیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔افغان کمشنریٹ کے مطابق واپس جانے والے افغان خاندان 180 افراد پر مشتمل ہیں.قانونی کارروائی کے بعد افغانیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 25 دن باقی ہیں۔
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا .بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔