سعودی ایئرلائن ‘فلائی آئیڈیل’ پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت ملنے کی منتظر

اسلام آباد : سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی آئیڈیل کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود وزارت ہوابازی کی جانب سے پروازوں کے لیے منظوری نہ سکی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی آئیڈیل پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت ملنے کی منتظر ہے ، کئی ماہ گزرنے کے باوجود وزارت ہوا بازی نے فلائی آئیڈیل کیلئے پروازوں کی منظوری نہیں دی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزارت ہوا بازی کو یاد دہانی کا خط لکھ دیا ، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے وزارت ہوابازی کو خط لکھا تھا۔جس میں کہا کہ وزارت ہوا بازی سے منظوری نہ ملنے کی وجہ فلائی آئیڈیل پاکستان کیلئے پروازیں شروع نہ کر سکی. پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان پروازوں کیلئے دوطرفہ معاہدہ موجود ہے۔سی اے اے کے خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے بھی سعودی ایئر لائن فلائی آئیڈیل کو پروازوں کی اجازت دینے کیلئے رضامند ہے.ایک ماہ گزرنے کے باوجود وزارت ہوابازی نے سی اے اے کے خط کابھی جواب نہیں دیا۔خط میں کہنا تھا کہ فلائی آئیڈیل پاکستان کیلئے ہفتہ وار 18پروازیں آپریٹ کرے گی، جدہ سے کراچی ہفتہ وار 7 پروازیں، ریاض سےکراچی کیلئے ہفتےکی 7 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

سی اے اے نے کہا کہ فلائی آئیڈیل مدینہ سے کراچی کیلئے بھی ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی. سعودی ایروناٹیکل اتھارٹی کےوفد کے دورے میں فلائٹ آپریشنز بڑھانے کا معاملہ زیربحث آیا تھا . پاکستان اورسعودی عرب کی نامزد ایئرلائنز کے آپریشنز کو بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن