اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملکی تاریخ کی بڑی منی لانڈرنگ اور انڈرانواسنگ کے کیس میں پشاور کی دو کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی بڑی منی لانڈرنگ اور انڈرانواسنگ کے کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے پشاور کی دو کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ایف آئی آر میں سینتالیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے.رقم کی منتقلی کو ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ قرار دیا گیا۔انڈرانواسنگ کے ذریعے قومی خزانے کو پچیس ارب روپے تک نقصان پہنچا. منی لانڈرنگ اورانڈرانواسنگ سولر پینل کی آڑ میں کی گئی۔ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کا انکشاف کسٹم حکام نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا. ایف بی آر کے آڈٹ حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں مون لائٹ ٹریڈرز،برائٹ اسٹار نامی کمپنی اور ان کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہے. کمپنیوں کی جانب سے منی لانڈرنگ دوہزارسترہ سے دو ہزار بائیس تک کی گئی. رپورٹ نگران وزیراعظم کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔