لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا ویمنز ٹیم کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں ان فٹ ہونے والی پاکستان کی فاسٹ بائولر ڈیانابیگ نے گزشتہ روز ٹریننگ کیمپ میں حصہ نہیں لیا ۔ وہ سری لنکا کیخلاف میچ میں صرف ایک گیند کر پائی تھیں ۔ آج بھی بھارت کیخلاف میچ میں ڈیانا بیگ کی شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس کو دیکھ کرکیا جائیگا۔
ڈیانا بیگ کی میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط
Oct 06, 2024