لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے جلدی میں کوئی فیصلہ نہ کریں، ابھی آپ کے پاس وقت ہے۔ وہ فیصلہ کریں جو سب کیلئے فائدہ مند ہو۔ یونس خان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔ جب ہم بھارت گئے تو ہماری فین فالونگ بہت بڑھی، ہماری سکلز میں بھی اضافہ ہوا، پریشر برداشت کرنا ہمیں آیا۔ بھارت کو اس لیے بھی پاکستان آنا چاہیے کیونکہ پاکستانی ویرات کوہلی جیسے بھارتی سٹارز کو دیکھنا چاہتے ہیں۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان نے میلبورن میں کرکٹ آسٹریلیا سمر فیسٹیول میں شرکت کی۔ آسٹریلیا کے ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی سمر فیسٹیول کا حصہ تھے۔ یونس خان نے کہا کہ ہم بعض اوقات کھلاڑیوں پر بہت زیادہ توقعات کا دباؤ ڈال دیتے ہیں۔ ہم توقعات رکھیں پر کھلاڑیوں کو بھی ریلیکس رکھیں۔ کپتانی کے حوالے سے جلدی میں کوئی فیصلہ نہ کریں، ابھی آپ کے پاس وقت ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ فیصلہ کریں جو سب کیلئے فائدہ مند ہو۔ یہاں میکسویل اور فلیمنگ بھی موجود ہیں، میری بڑی خواہش تھی کہ میں ڈیمین فلیمنگ کیخلاف کھیلتا۔ آسٹریلیا اور بھارت کی سیریز اچھی ہوگی۔ بھارت کے بائولرز نے خود کو بہت بہتر کیا ہے۔
یونس خان کا بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کا مشورہ
Oct 06, 2024