ملتان ٹیسٹ کل سے شروع، انگلش ٹیم کا اعلان، بین سٹوکس آؤٹ

Oct 06, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔انگلش کپتان بین سٹوکس ہیم سٹرنگ انجری سے نجات نہ پاسکے جس کے سبب وہ پاکستان کیخلاف ملتان میں شروع ہونیوالا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے‘ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، بین سٹوکس کی جگہ اب اولی پوپ انگلش  ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹریننگ سیشن کے بعد بین سٹوکس نے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق بھی کی۔انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے۔فاسٹ بائولر برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں ڈبییو کریں گے جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ اور شعیب بشیر بھی انگلش ٹیم میں شامل ہیں، جیک لیچ کی جنوری میں دورہ بھارت کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔زیک کرالی، بین ڈکٹ، جوروٹ، ہیری بروک اور جیمی سمتھ بھی انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ پلیئنگ الیون میںکپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس ‘جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں، کچھ کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں لیکن سب پرجوش ہیں، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور سکلز بھی ہیں، وہ توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔فاسٹ بائولنگ سکواڈ گزشتہ سیریز سے مختلف ہے، ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلنے کیلئے تیار ہیں، ابھی ہم نے پچ نہیں دیکھی، ہو سکتا ہے کہ پچ بائولرز فرینڈلی ہو۔ پاکستان ٹیم میں میچ ونر ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے، ان کا سکلز لیول ہے، کبھی غلط اندازہ نہیں لگایا لیکن ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کر کے اچھا کھیلنا ہے، ہمارا فوکس اس پر نہیں ہے کہ ماضی میں کیا ہوا، ہمیں رنز کرنے ہیں اور پھر 20 وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔پااکستان اور انگلینڈ کی ٹیموںنے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے پہلے وارم اپ کیا اور پھر ایکسرسائز کے سیشنز کئے ۔ کوچز نے ٹیموں کو فیلڈنگ پریکٹس کرائی ۔کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس سیشن میں شرکت کی ۔ بیٹنگ‘ باؤلنگ‘فیلڈنگ اور کیپنگ کے شعبوں پر فوکس کیا گیا۔

مزیدخبریں