لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ چاہے میچ نہیں کھیل رہا مگر میرے دماغ میں گول ہیں جس پر مجھے فوکس کرنا ہے۔ملتان میں برطانوی صحافیوں سے بات چیت میںکہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ ہونے کی بھرپور کوشش کی۔ مجھے پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا پڑا، میں پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے خود کو تیار نہیں کر سکا۔ ابھی ری ہیب کے سلسلے میں بہت کچھ کرنا ہے، میری جسمانی پوزیشن اور مستقبل کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ابھی میں بالکل تیار نہیں۔ ٹیسٹ میچ مس کرنا ہمیشہ مایوس کن ہوتا ہے۔ چاہے میں میچ نہیں کھیل رہا میرے دماغ میں گول ہیں جس پر مجھے فوکس کرنا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے خود کو تیار کرنے میں میرے پاس دس روز ہیں۔ فٹ ہونے کیلئے میڈیکل ٹیم کیساتھ بڑی محنت کی ہے۔ اگلے دس دن میں اپنی بائولنگ کو ٹریننگ میں شامل کرنے کا پلان ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ ہونے کی بھر پور کوشش کی مگر تیار نہ ہوسکا: بین سٹوکس
Oct 06, 2024