(ن) لیگ عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے:ملک عرفان اسلام 

Oct 06, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پارٹی قیادت نے مشکل حالات میں حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کی، موجودہ حکومت کی ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کامیاب جدوجہد کے باعث اب ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہورہی ہے اور عام آدمی کے مسائل میں تیزی سے کمی آرہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے قوم سے جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو عوام کی خوشحالی برداشت نہیں ہو رہی اپناگھر اپنی چھت سکیم سے بہت سے مستحق گھرانوں کو اپنی چھت میسر ہوگی جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب کی غریب عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے صوبائی حکومت عوام کو ہر شعبہ میں بھرپور ریلیف فراہم کررہی ہے جس سے پی ٹی آئی کو پنجاب میں اپنی سیاست ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں کی گئی غلطیاں آج تک پاکستانی قوم کے گلے پڑی ہوئی ہیں جن سے موجودہ حکومت عوام کو چھٹکارا دلا رہی ہے۔

مزیدخبریں