شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ محب وطن سیاسی قیادت کا ریاست اور قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہر فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہورہا ہے اور پاکستان معاشی اہداف کی تیزی سے تکمیل یقینی بنارہا ہے جو نہایت خوش آئند امر ہے جس سے قوم میں پائی جانے والی بے یقینی ومایوسی کے خاتمے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی اور سفارتی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے میں بڑی مدد ملی ہے(ن) لیگ کی حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہوئے ہے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور مرحلہ وار عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا چودھری وسیم انجم سندھو نے کہاکہ (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم و دیگر محب وطن جماعتیں متحد اور عوامی خدمت کیلئے پیش پیش ہیں حکومتی اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل سبھی جماعتیں مل جل کر عوام کی خدمت اور ملکی استحکام و ترقی کیلئے فیصلے کررہی ہیں، موجودہ حکومت ملکی مسائل و مشکلات کا خاتمہ اور سیاسی معاشی استحکام یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جو ملک و قوم کو جلد تمام درپیش بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی۔