قصور: بابا بلھے شاہ ہسپتال سے موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

Oct 06, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) بابا بلھے شاہ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین اور سٹاف کی موٹر سائیکل چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا۔چند روز پہلے ایک ڈاکٹر کی موٹر سائیکل بھی ہسپتال سے چوری ہو گئی۔ واقعات کی روک تھام اور چور کی تلاش میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہسپتال انتظامیہ کافی دنوں سے متحرک تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کا سراغ لگاکر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ ملزم نے 15 سے زائد موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے۔حیرت کی بات یہ کہ مریضوں کے لواحقین سے پرچی فیس کی مد میں اوورچارجنگ کرنے، بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے کرنیوالے پارکنگ مافیا نے چور کو گیٹ پر روکا نہ پرچی طلب کی اور پرچی فیس بھی نہیں لی۔

مزیدخبریں