قصور: ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار‘ فائرنگ سے 2 افراد زخمی ‘شہریوں کا احتجاج

Oct 06, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) دفتوہ روڈ مصطفیٰ آباد پر ڈاکووں نے ناکہ لگا کر درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر 2 افراد کو زخمی کر دیا۔ اہل علاقہ نے مین فیروز پورروڈ کو بلاک کر کے کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نواحی گاوں دفتوہ روڈ پر دس کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، ڈاکو دیہاتی کو لوٹنے کے بعد باندھ کر فصلوں میں بٹھاتے رہے، جبکہ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد عرفان اور خادم بھٹی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔پولیس تھانہ مصطفی آباد کے تعاون نہ کرنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مین فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ۔ تاہم ڈی ایس پی صدر قصور سرکل خالد اسلم نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے۔

مزیدخبریں