ننکانہ صاحب : پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی کارگردگی کا جائزہ اجلاس 

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی رواں ماہ کے پہلے ہفتے کی کارگردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ کے علاوہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارگردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ٹارگٹ کے مطابق چیکنگ کرنیوالے پرائس مجسٹریٹس کو شاباش دی اور سستی کا مظاہرہ کرنیوالے افسروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کو اچیو کریں ، ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن