خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں کلسیاں بھٹیاں کے محنت کش پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر محنت کش بلال کی قمیض اتار کر اسکے ہاتھ باندھ کرسڑکوں پر دوڑاتے ہوئے تشدد کر رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر نے کارروائی کا حکم دیا پولیس نے ویڈیو میں نظر آنیوالے 4 ملزموں کو موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔