شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جارحیت جاری ہے امریکہ اور بعض یورپی قوتوں نے اسرائیل کو مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے،عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ، اقوامِ متحدہ کی قراردادیں، دنیا بھر کے ممالک میں مسلسل احتجاجی مظاہرے بھی اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام سے روکنے میں ناکام رہے ہیں ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرکے مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی ہے جس پر ایرانی سیاسی و عسکری قیادت خراج تحسین کی حقدار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔