شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس لوٹ آگئے ان کی رہائشگاہ پر دن بھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا جنہوں نے گلدستے پیش کرنے سمیت ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا کوارڈی نیٹر ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ،ڈاکٹر خالد محمود شیخ، غلام عباس گل، امجد علی گادی،ملک عمر، وقاص بھٹہ، میاں ہارون، میاں رحمان و دیگر موجود تھے۔
\سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود عمرہ کرنے کر کے بعد وطن واپس آگئے
Oct 06, 2024