شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ اورحسن نصر اللہ سمیت متعد د مسلم جانبازوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران نے جس جرات کا مظاہرہ کیا وہ دیگر اسلامی ممالک کیلئے بھی مشعل راہ ہے لبنان میں پیجر حملوں اور بعد ازاں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اسرائیل نے شام اور یمن پر بھی حملے تیز کر کے اپنی جارحیت کو بڑھاوا دیا جس کے مذموم عزائم کولگام دینے کیلئے ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرکے مسلم امہ کی مایوسی کا خاتمہ کیا ہے، اسرائیل کا مقصد ایک بڑی سلطنت کا قیام ہے اور وہ اپنے راستے کی ہر رکاٹ کو ختم کرنا چاہتا ہے غزہ میں گزشتہ ایک سال سے جاری فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے نتیجے میں 42 ہزار سے زائد معصوم نہتے فلسطینی بچے، خواتین، بزرگ جامِ شہادت نوش کر چکے۔
ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے مسلم امہ کی مایوسی کا خاتمہ کیا :منیر قمر واہگہ
Oct 06, 2024