شیخوپورہ: انتظامیہ کی عدم توجہی‘ گراں فروش شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

Oct 06, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی عدم توجہی کے باعث شیخوپورہ میں گراں فروشوں نے لوٹ مار شروع کر دی ہے حکومتی سطح پر مرغی کا گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 680 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اسی طرح بکرے اور گائے کا گوشت بھی حکومتی نرخوں کے مطابق فروخت نہیں ہورہا جبکہ شہر میں سبزی پھل دودھ دالیں آٹا چینی سمیت مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق عزیز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔جس کی وجہ سے شیخوپورہ میں عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا میکنزم تیار کیا جائے۔

مزیدخبریں