اُستاد کا جتنا زیادہ احترام کیا جائے کم ہے:سہیل احمدخان 

Oct 06, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ممتاز ماہر تعلیم سہیل احمدخان کرمانی نے کہا ہے کہ استاد جنت کے نگینوں میں ایک ایسا نگینہ ہے جس کی جتنی زیادہ حفا ظت اور احترام کیاجائے کم ہے معلم وہ پستی ہے جو پتھر کوتراش کر ہیرا بنا دیتی ہے اس کی مثال پوری دنیامیں ملنا مشکل ہے جس طرح سورج کو چمک کی ضرور ت ہوتی ہے اسی طر ح معاشر ے کو کامیاب بناے کیلئے ایک بہترین استاد کی ضرور ت ہو تی ہے آج کے دن کی منا سبت سے ہم استاد کی عفت اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اس دن کو منا نے کا حقیقی مقصد اساتذہ کے عزت، مرتبے اور وقار کو نہ صرف بلند کر نا ہے بلکہ اس خا ص دن ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر ناہے ۔

مزیدخبریں