ن لیگ تشدد کی سیاست  پر یقین نہیں رکھتی :فیضا ن خالد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھر ی فیضا ن خالد ورک نے کہاکہ ن لیگ تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مگر بعض سیاسی جماعتیں جان بوجھ کر حالات خراب کر کے حکومت کو تشدد پر اکسانے کی کوششیں کررہی ہیں تاکہ وہ مظلوم بن کر عوام کی ہمدردیا ں حاصل کرسکیں ،انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد میاںنواز شریف کے ویژن کے مطابق جس طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں وہ بھی صوبہ کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔

ای پیپر دی نیشن