قصور(نمائندہ نوائے وقت) کھڈیاں خاص چوکی نور پور پولیس اور محکمہ فوڈ کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،مضرصحت بدبودار گوشت کی کھیپ پکڑ کر تلف کردی گئی ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک اورفوڈسیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کرتے مضرصحت گوشت سپلائی ناکام بنادی گئی،مکروہ دھندا کرنیوالے ملزموں کی شناخت رضوان شوکت کے نام سے ہوئی۔ملزم کو پکڑکر برآمد ہونے والا مضر صحت مردہ گوشت تلف کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا۔