شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)ایس ایس پی / ڈپٹی کمانڈنٹ موٹروے ٹریننگ کالج امداد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اولیت دیتے ہیں موٹروے پولیس قانو ن کی حکمرانی ،روڈ یوزرز کو ہر ممکنہ تحفظ اور سہولیات کیلئے اقدامات کررہی ہے جبکہ دوسری طرف آئی جی موٹروے سلمان چودھری ،ڈی آئی جی سید فرید علی شاہ کی نگرانی میں کالجز اور سکولوں کی سطح پر طلباء وطالبات میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور قانون کی تابعداری کیلئے واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے: امداد اللہ شاہد
Oct 06, 2024