گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے ختم کرنیواے محنتی اساتذہ کو سلام محبت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور فروغ تعلیم میں استاد کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،اساتذہ معاشرے کی بہترین تشکیل و تربیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،دنیا بھر کی رونقیں اساتذہ کرام کی مرہون منت ہیں،حضور سرور کائنات دنیا میں سب سے بڑے معلم اور اخلاق کے بلند رتبے پر فائز تھے،انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا قابل احترام ستون ہیں،نفرت و تعصب نے ملکی بنیادیں ہلا دیں،سیاسی افراتفری،مذہبی منافرت اور دہشت گردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے،علما و مشائخ قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔