سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو مثالی بنایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر 

Oct 06, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اساتذہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ان کے ساتھ مل کر سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو مثالی بنایا جائے گا میں خود بھی بطور استاد فرائض سر انجام دے چکا ہوں، جس پر مجھے فخر ہے، اساتذہ حقیقی معنوں میں قوم کے معمار ہیں طلبا کی کردار سازی اور انہیں معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لیے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ میں سلام ٹیچرز(ورلڈ ٹیچرز ڈے)کے دن کے موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خواتین اور مرد اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جو اساتذہ اس سال بہتر پرفارم نہیں کریں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اسی طرح بھرپور محنت کریں تاکہ تمام سرکاری سکولوں کے طلبا معیاری تعلیم اور اچھی پوزیشنز حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے نجیب میموریل گرلز ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں